راجہ پرویز اشرف

پارلیمان کا احترام اور تقدس برقرار رکھنا تمام سیاسی جماعتوں پر لازم ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد (پاک صحافت) راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پارلیمان کا احترام اور اس کا تقدس برقرار رکھنا تمام سیاسی جماعتوں پر لازم ہے، آئین اور قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے عالمی یوم پارلیمان کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمان عوام کی امنگوں کا ترجمان اور قانون سازی کا سب سے مقدم ادارہ ہے۔ پارلیمان میں عوامی نمائندے قوم کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے ملکی اور قومی مفاد میں فیصلے کرتے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی موجودہ پارلیمان ترقی پسند اور روشن خیال قوتوں پر مشتمل ہے، پاکستان کی پارلیمان بین الاقوامی پارلیمیانی یونین (آئی پی یو) اور دیگر بین الاقوامی پارلیمانی فرمز کا ایک سرگرم اور فعال ممبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ ملک میں پارلیمان کی مضبوطی اور جمہوریت کے فروغ کی خاطر دی گئی قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے