مولانا فضل الرحمن

افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈلائن پر فضل الرحمان کا بیان

پشاور (پاک صحافت) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین دو طرفہ مسئلہ ہے، افغان حکومت سے مذاکرات کیے جائیں، افغان حکومت کو اعتماد میں لےکر ان کی واپسی کا طریقہ کار طے کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈلائن پر جے یو آئی سربراہ نے ایک بیان میں کہا کہ غیرقانونی کی آڑ میں قانونی طور پر رہنے والےافغانوں کو بھی بلیک میل کیا جارہاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقامی انتظامیہ اور بااثر لوگ قانونی طور پر رہنے والے افغانوں کو بلیک میل کررہے ہیں، افغانوں کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے کیلئے ظالمانہ رویہ اپنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ جے یو آئی سربراہ فضل الرحمان نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے پڑوسی ملک کے ساتھ تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، دو طرفہ مذاکرات سے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے