مراد علی شاہ

وہ وقت دور نہیں جب نااہل حکومت سے چھٹکارا ملے گا، مراد علی شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب نااہل حکومت سے چھٹکارا ملے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ کومت ہر چیز پچھلی حکومت پر ڈال دیتی ہے۔ گیس کے بحران سے چھٹکارہ تب ہی ملے گا جب نااہل نکلیں گے۔ گیس کا بحران حکومت کا پیدا کردہ ہے۔ نااہل حکومت نے وقت پر ایل این جی نہیں خریدی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت اپنی نا اہلی چھپانے کیلئے پوری قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہے۔ اب صدارتی نظام کی طرف رخ موڑا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین سینیٹ کی جانب سے کاسٹنگ ووٹ استعمال کرنے پرسخت تشویش ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے آئی ایم ایف کی غلامی قبول کرنے کیلئے ووٹ دیا۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہاکہ سینیٹ اجلاس میں ن لیگ، اے این پی سمیت دیگر جماعتوں کے ارکان نہیں تھے۔ رات بارہ بجے بل کو ایجنڈا میں شامل کیا گیا۔ اس طرح کا بل پورے قوم کو غلام بنا دیتا ہے۔ پکڑ دھکڑ سے ہم ڈرنے والے نہیں ہے۔ حکومت پیڑول کی قیمت نہ بڑھا کر بجلی کے نرخوں میں اضافہ کرکے عوام کی جیب سے پیسا نکال رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودیہ پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے انتہائی موزوں سمجھتا ہے، سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری

اسلام آباد (پاک صحافت) سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک کا کہنا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے