عمران خان

وزیر اعظم کا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے پی کے سے لانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ خیبرپختونخوا سے لایا جائے،  جس کی وجہ سے وزیر اعظم اس بات پر زور دے رہے ہیں۔  حکومتی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے مرزا آفریدی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے ہاٹ فیورٹ امیدوار ہیں۔ تاہم حکومت کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کے چناؤ کے لیے مشاورت کا عمل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم نے مرزا آفریدی کے نام پر اتحادیوں سے مشاورت کی ہدایت کر دی ہے جب کہ فیصل جاوید، اعجاز چوہدری اور ولید اقبال بھی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی دوڑ میں شامل ہیں۔ حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے ایسا امیدوار ہو گا جو اتحادیوں سے بھی ووٹ لے سکے۔ ذرائع کے مطابق اتحادیوں کی مشاورت سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نامزدگی ہو گی۔

واضح رہے کہ دوسری جانب وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب وفاقی حکومت جیتے گی، سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے لیے حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ابھی ڈپٹی چیئرمین کے امیدوار کا مسئلہ ہے، جلد نام سامنے آ جائے گا، اس حوالے سے مشاورت جاری ہے۔ یاد رہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ 12 مارچ کو ہونے جا رہا ہے جس میں صادق سنجرانی حکومت کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہیں جب کہ اپوزیشن کی جانب سے یوسف رضا گیلانی اور عبدالغفور حیدری چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

کیا ملک و فوج کیخلاف سازش کرنے والی پارٹی سیاسی جماعت کہلائے گی۔ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ کیا ملک و فوج کیخلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے