شبلی فراز

صادق سنجرانی کی جیت کے لئے ہر حربہ استعمال کریں گے، شبلی فراز

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں صادق سنجرانی کی جیت کے لئے ہر سیاسی، جمہوری و قانونی حربہ استعمال کریں گے،  انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن غیراخلاقی ہتھکنڈوں سےجمہوریت کونقصان پہنچا رہی ہے اور عمران خان نے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کیخلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ صادق سنجرانی کی جیت کیلئے پاکستان تحریک انصاف ہر سیاسی، جمہوری ،قانونی حربہ استعمال کرے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن خریدو فروخت سمیت تمام غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہتھکنڈے استعمال کر کے جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ یاد رہے کہ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان آج ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نامزدگی پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے جبکہ وزرا پر مشتمل سینئر پارٹی قیادت نے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

واضح رہے کہ  حکومت کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے مرزا آفریدی، اعجازچوہدری اور فیصل جاوید کے ناموں پر مشاورت جاری ہے، زیادہ ارکان سینیٹ کے پی سے ہونے کے باعث ڈپٹی چیئرمین کے پی سے لانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کے لئے متفقہ امیدوار نامزد کیا گیا ہے، جبکہ ڈپٹی چئرمین سینیٹ کے لئے جے یو آئی کے عبدالغفور حیدری کا نام سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے