وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔  ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاک فوج کے سربراہ سمیت عسکری قیادت شریک ہو گی۔ ذرائع کے مطابق اس  علاوہ اجلاس میں وفاقی وزراء بھی شریک ہوں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں موجودہ صورت حال سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے بعد ملک میں پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال اور معاشی مسائل پر بریفنگ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے