شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے امن و امان پر اہم اجلاس آج طلب کر لیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملک میں امن و امان کی صورتِ حال پر آج اجلاس طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اہم سیاسی شخصیات اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے۔

تٖفصیلات کے مطابق ملک میں امن و امان کی صورتِ حال پر اجلاس آج دوپہر 2 بجے لاہور میں ہو گا۔ اجلاس میں تمام صوبوں کے نمائندے اور وفاقی افسران بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس کے دوران پنجاب حکومت 9 مئی سے متعلق گرفتاریوں اور کارروائیوں کی رپورٹ پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف  کو اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتِ حال کے تناظر میں مشاورت بھی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے 26 جولائی کے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے