عامر لیاقت

وزیراعظم عمران خان کیخلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی۔ عامر لیاقت

کراچی (پاک صحافت) عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی اور پنجاب کا وزیراعلی پرویز الہی نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے اگلے وزیراعلی پرویز الہی نہیں بلکہ علیم خان ہوں گے۔ وقت بتائے گا کہ میں غلط تھا یا اے دوست تم۔

عامر لیاقت کا مزید کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی۔ پرویز الہٰی صاحب آپ کا وزیراعلیٰ بننا اتنا ہی مشکل ہے جتنا ٹوتھ پیسٹ نکال کر اسے ٹیوب میں واپس ڈالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس 182 ووٹ ہو چکے ہیں، اس لیے اب انہیں ناراض حکومتی اراکین کے ووٹ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ہمارے مولا جٹ وزرا اور خوشامدیوں نے میرے کپتان کی حکومت گرانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

یہ بھی پڑھیں

سعودیہ پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے انتہائی موزوں سمجھتا ہے، سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری

اسلام آباد (پاک صحافت) سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک کا کہنا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے