سراج الحق

وزیراعظم دن رات جن مافیاز کا رونا روتے ہیں وہ ان کے اردگرد ہی موجود ہیں۔ سراج الحق

پشاور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم دن رات جن مافیاز کا رونا روتے ہیں وہ انہی کے آس پاس ہی موجود ہیں لیکن عوام کو دھوکہ دیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی ایما پر تیار کردہ حکومتی منی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں، منی بجٹ سے مہنگائی، بے روزگاری، غربت میں مزید اضافہ ہوگا۔ پی ٹی آئی کی سوا تین سالہ کارکردگی سے ملک 30 سال پیچھے چلا گیا، موجودہ حکومت مافیاز کے لیے سہولت کار اور انھیں تحفظ فراہم کررہی ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے حکمران خود جاکر آئی ایم ایف کے ترلے اور منتیں کر کے سود پر قرض لیتے ہیں جو ملک کی معیشت کی تباہی کا سب سے بڑا سبب ہے۔ لوگ مہنگائی کی وجہ سے فاقوں مر رہے ہیں، بے روزگاری اور غربت گھر گھر ناچ رہی ہے، آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر قرضوں کا حصول ملک کی آزادی و خودمختاری کو گروی رکھنے کے مترادف ہے، ہر دن مہنگائی، غربت اور بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے