مسلم لیگ ن

پنجاب کی بڑی مذہبی جماعت کیجانب سے این اے 133 میں ن لیگ کی حمایت کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) پنجاب کی بڑی مذہبی جماعت نے این اے 133 میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیا جس کے بعد ضمنی انتخاب میں ن لیگ کی کامیابی یقینی ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی جمیعت اہل حدیث کے ناظم سیاسی امور چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروفیسر ساجد میر کی ہدایت پر این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی امیدوار شائستہ پرویز ملک کی حمایت کررہے ہیں۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث کے کارکن پانچ دسمبر کے دن شیر کے نشان پر مہر لگاکر شائستہ پرویز ملک کو کامیاب کرائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں آسمان کو چھوتی ہوئی مہنگائی نے عام شہریوں کو بے حال کیا ہوا ہے۔ تحریک انصاف نے بیڈ گورننس کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ عام شہری دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں، یوٹرن خان اور اس کے حواریوں نے قوم کو جھوٹے خواب دکھائے قوم ان کی اصلیت جان چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کو صحیح سمت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے