لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی والدہ کی چوتھی برسی کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے ماوں کی قدر کرنے کا کہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی والدہ کلثوم نواز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیاری امی کی چوتھی برسی کے موقع پر میرا پیغام ان لوگوں کے لیے ہے جن کے پاس ماں جیسی رحمت موجود ہے، ان کی قدر کریں جب تک وہ آپ کے پاس ہیں۔
مریم نواز کا اپنے پیغام میں مزید کہنا ہے کہ کیونکہ ان کی شفقت نہ پانے اور غیر موجودگی کا درد وہ تکلیف ہے جو آپ کا کبھی پیچھا نہیں چھوڑتا، مریم نواز نے اپنی والدہ کے لیے جنت الفردوس کی دعا بھی کی۔ یاد رہے کہ کینسر کے مرض میں مبتلا بیگم کلثوم نواز 11 ستمبر 2018 کو لندن میں انتقال کرگئی تھیں۔