مریم نواز

ن لیگ فوج پر منفی نہیں بلکہ مثبت تنقید کرتی ہے۔ مریم نواز

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن بھی فوج پر تنقید کرتی ہے لیکن عمران خان کی طرح منفی نہیں بلکہ لیگی رہنماوں کی مثبت اور تعمیری تنقید ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج اپنا وہ کردار ادا کرے جو آئین میں اسے تفویض کیا گیا ہے، جبکہ عمران خان محض اس لیے فوج کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں کہ وہ آئین کے ساتھ کیوں کھڑی ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی تباہ کن معاشی پالیسیوں پر خاموش رہنا درست فیصلہ تھا یا عمران خان کے سیاسی مخالفین سے انتقام لینے پر خاموش رہنا درست فیصلہ تھا۔ عمران خان بتائیں کہ آخر وہ کون سے درست فیصلے ہیں جو اسٹیبلشمنٹ کو کرنے چاہئیں۔ درحقیقت وہ سمجھتے ہیں کہ اگر فوج ان کے ساتھ کھڑے ہونے کی بجائے آئین کے ساتھ کھڑی ہو تو وہ فوج کا غلط فیصلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے