آرمی چیف

آرمی چیف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے سوات پہنچ گئے

سوات (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لئے سوات پہنچ گئے ہیں، وہ متاثرہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلاقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید آج سوات کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو کالام، کمراٹ اور ملحقہ علاقوں سے محصور شہریوں کے انخلا اور ریلیف آپریشن سے آگاہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب ملک کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کے لئے پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز 82 پروازیں کرچکے ہیں جبکہ ہیلی کاپٹرز کی 27 پروازوں سے 316 شہریوں کو ریسکیو کیا گیا اور 24 گھنٹوں کے دوران آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز نے 23.753 ٹن راشن اور امدادی اشیا فراہم کیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے