مریم اورنگزیب

عمران صاحب کا آخری کارڈ اور سرپرائز ان کا استعفیٰ ہے، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  عمران صاحب کا آخری کارڈ اور سرپرائز ان کا استعفیٰ ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دھمکیاں نہ دیں بلکہ 172 ارکان پورے کریں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر سخت ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اپویشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ  وزیر اعظم عمران خان کو بچانے کے لئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے  پاس  ارکان کی تعداد نہیں ہے۔  جس کی وجہ سے اب وہ دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  حکومت گر بھی گئی تو چپ نہیں بیٹھوں گا، لڑائی ہونے دیں وقت بتائے گا استعفیٰ کون دے گا؟ ووٹنگ سے ایک دن پہلے اپوزیشن کو سرپرائز دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے