جان اچکزئی

پاکستان خودمختار ریاست ہے ہم اپنے فیصلے خود کرنے کا اختیار رکھتے۔ جان اچکزئی

کوئٹہ (پاک صحافت) نگران وزیر اطلاعات بلوچستان کا کہنا ہے کہ پاکستان خودمختار ریاست ہے ہم اپنے فیصلے خود کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بطور وزیر اطلاعات بلوچستان حکومت افغانستان اسلامی امارت کے وزیر دفاع مُلا یعقوب کے بیان کی پُرزور مذمت کرتا ہوں، پاکستان ایک خودمختار ریاست ہے جو کسی بھی قسم کے غیرملکی دباؤ کے بغیر اپنے فیصلے خود کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

جان اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کے پاس 26 دن ہیں جس میں وہ اپنے معاملات پاکستان میں نمٹا سکتے ہیں۔ اُس کے بعد اُنہیں ہاکستان میں رہنے کی اجازت نہیں، جس طرح باعزت طور پر پاکستان نے افغان مہاجرین کو پاکستان میں قبول کیا تھا اسی طریقے سے باعزت طور پر غیرقانونی افغان مہاجرین کو پاکستان سے افغانستان واپس بھیجا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں انسانی حقوق کی کسی بھی قسم کی شکایت افغان حکام کو دیکھنے میں نہیں آئے گی۔ افغانستان ہمارا برادر اسلامی ملک ہے اور ہم اسلامی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان میں افغان مہاجرین کے ساتھ برتاؤ کرتے رہے ہیں۔

نگران وزیر اطلاعات بلوچستان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا افغان مہاجرین کو افغانستان واپس بھیجنے کا فیصلہ علماء مشائخ سمیت دیگر مکتبہ فکر کے تمام افراد سے مشورے کے بعد عمل میں لایا گیا، اب اس فیصلے میں کسی بھی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے