سوئی گیس

نگراں کابینہ نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مؤخر کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وفاقی کابینہ نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مؤخر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔ کابینہ نے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر مزید غور کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے حج پالیسی 2024 کی منظوری دے دی، کابینہ نے اینٹی ہیومن اسمگلنگ اسٹیشن قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

گیس نرخوں میں اضافے سے متعلق ای سی سی کے فیصلے کی توثیق نہ ہوسکی، کابینہ اجلاس میں ای سی سی فیصلوں کی توثیق زیر غور نہیں لائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناء اللہ

پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا، رانا ثناء

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور اور حکومتی مذاکراتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے