واٹس ایپ

واٹس ایپ میں نیا اور کارآمد فیچر متعارف

کیلیفورنیا (پاک صحافت) دنیا کی مقبول ترین مسیجنگ ایپلیکشن واٹس ایپ نے صارفین کی بہت بڑی مشکل دور کرتے ہوئے کارآمد فیچر متعارف کرا دیا ہے۔  کمپنی کے مطابق  واٹس ایپ کی جانب سے نئی آرکائیو چیٹس سیٹنگز کا اضافہ کیا جارہا ہے تاکہ صارفین کو زیادہ کنٹرول فراہم کیا جاسکے۔ یہ فیچر صارفین کو ایسے پیغامات کو اپنی فیڈ سے دور رکھنے میں بھی مدد فراہم کرے گا جو وہ غیرضروری سمجھتے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ہمیں صارفین کی جانب سے شکایات ملی تھیں کہ آرکائیو چیٹس بار بار مین چیٹ فیڈ پر نئے پیغامات کے ساتھ نمودار ہوجاتی ہیں۔کمپنی نے کہا کہ نئی آرکائیو چیٹ سیٹنگز سے صارفین غیرمطلوبہ چیٹس کو آرکائیوڈ چیٹ فولڈز تک محدود رکھ سکیں گے، چاہے اس میں کوئی نیا میسج ہی کیوں نہ بھیجا جائے۔

واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید بتایا گیا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہر چیز کو ہمیشہ مین فیڈ میں رکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی، ہم واٹس ایپ کو پرائیویٹ اور محفوظ مقام کے طور پر برقرار رکھننا چاہتے ہیں، جہاں آپ ان افراد سے بات کرسکیں جو آپ کے لیے بہت اہم ہوں اور آپ کو اپنے میسجز پر کنٹرول حاصل ہو۔

خیال رہے کہ یہ فیچر یقیناً بہت کارآمد ہے مگر ہر ایک کو ہوسکتا ہے کہ پسند نہ آئے۔اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی آرکائیو چیٹ سیٹنگ کو آپشنل رکھا گیا ہے اور صارفین ایپ سیٹنگز میں جاکر اوریجنل آرکائیو فولڈر سیٹنگ پر واپس جاسکتے ہیں۔یہ فیچر تمام صارفین کے لیے متعارف کرادیا ہے اور بتدریج سب کو دستیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے