عرفان صدیقی

نوازشریف کی تقریر عام لیڈر کی نہیں بلکہ ایک سیاسی مدبر کی ہوگی۔ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی لاہور میں تقریر عام لیڈر کی نہیں بلکہ ایک سیاسی مدبر کی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نواز شریف اس وقت لندن میں ہیں اور کل 11 اکتوبر کو لندن سے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ نواز شریف کی سعودی عرب میں اعلی حکّام سے ملاقاتیں طے نہیں، یہ ان کا نجی دورہ ہے۔

عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف سعودی عرب میں عمرہ ادا کریں گے، ان کا زیادہ قیام مدینہ منورہ میں ہوگا اور کچھ وقت وہ اپنے بیٹے حسین نواز کے ساتھ گزاریں گے اور پھر 21 اکتوبر سے 2 روز قبل متحدہ عرب امارت پہنچیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ نواز شریف متحدہ عرب امارات سے پاکستان روانہ ہوں گے، وہ قطر اور چین کا دورہ نہیں کریں گے۔ ن لیگ پارلیمنٹ کی بالادستی کے نظریے پر بھی قائم ہے اور مہنگائی، بے روزگاری، عوام کی مشکلات کا خاتمہ نواز شریف کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے