اسلام آباد (پاک صحافت) محمد زبیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ نے تصدیق کی ہے کہ میاں محمد نواز شریف گزشتہ چار دہائیوں سے ملک کے سب سے زیادہ مقبول سیاستدان ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا آدمی ہے؟ پچھلے 40 سالوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نوازشریف ملک کے سب سے زیادہ متعلقہ، سب سے زیادہ مقبول اور سب سے زیادہ پیارے سیاستدان ہیں۔
محمد زبیر کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف نے تاحیات نااہلی، مقدمات، جیل اور جلاوطنی کے باوجود عمران خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ان کے خلاف ہونے والی تمام سازشیں دم توڑ گئی ہیں۔ جھوٹے مقدمات اور الزامات کا خاتمہ ہوچکا ہے، اب سلیکٹڈ ٹولے کے احتساب کا وقت آگیا ہے۔