شازیہ مری

عوام اب نااہل وزیراعظم پر مزید اعتماد نہیں کرسکتے ہیں۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آکر خودکشی کرنے پر مجبور ہے اور وزیراعظم کو کوئی فکر نہیں، عوام اب ایسے نااہل وزیراعظم پر اعتماد نہیں کرسکتے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوامی مسائل سے لاتعلق نظر آتی ہے، وزیراعظم اشیائے خوردونوش کی قیمتوں سے بے نیاز ہیں۔ مہنگائی کے باعث عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔

شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے، بلند بانگ دعوے کرنے والی حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ عمران خان کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں، افراط زر، مہنگائی، بے روزگاری میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ چکا ہے، ناجائز طریقے سے آنے والی حکومت ناجائز کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے