محسن نقوی

نئی ڈی سی لاہور نہ میری کزن اور نہ ہی اہلیہ کی کزن ہیں۔ نگران وزیراعلی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ نئی ڈی سی لاہور نہ میری کزن اور نہ ہی اہلیہ کی کزن ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے اپنی فرسٹ کزن کو ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور تعینات نہیں کیا ہے۔ نجی ٹی وی نے خبر دی تھی کہ ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی کا تبادلہ کرکے نگران وزیراعلی پنجاب نے اپنی فرسٹ کزن کو ڈی سی لاہور تعینات کردیا ہے۔

اس خبر کی وضاحت کرتے ہوئے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ نئی ڈی سی رافعہ حیدر نہ تو ان کی کزن ہیں اور نہ ہی ان کی اہلیہ کی کزن ہیں۔ رافعہ حیدر بلا شبہ ایک اچھی آفیسر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر جی این این اپنی خبر درست کرلیتا ہے تو وہ اس کو سراہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزارت خارجہ

پاک افغان کشیدگی برقرار؛ پاکستان نے صرف افغانستان کے لوگوں سے تعزیت کی

(پاک صحافت) پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرلیے ہیں، وزارت خارجہ نے ایک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے