چوہدری سالک حسین

پرویز الہی اصلاح کرکے آئیں تو پی ڈی ایم کیلئے قابل قبول ہیں۔ چوہدری سالک حسین

اسلام آباد (پاک صحافت) چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ پرویز الہی اصلاح کرکے آئیں تو پی ڈی ایم کیلئے قابل قبول ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے   ق لیگ اور پی ٹی آئی کی صورت حال پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ تو ہونا ہی تھا، پرویز الہی اپنی اصلاح کرکے آئیں تو پی ڈی ایم کے لیے قابل قبول ہیں۔

چوہدری سالک حسین کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کو مشورہ دیا کہ وہ محسن کشوں کا ساتھ نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ ہمارے بھی محسن ہیں، جنرل باجوہ عمران خان اور پرویز الہی کے بھی محسن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے