اسحاق ڈار

میرے خلاف کیس عدالت نے میرٹ پر بند کردیا تھا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ میرے خلاف کیس نیب کو واپس نہیں بھیجا گیا، عدالت نے میرٹ پر بند کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیب ترامیم فیصلے پر کہا ہے کہ اگر نیب ترامیم کا قانون نہ آتا تو بھی مجھے عدالت نے میرٹ پر بری کرنا تھا۔ واجد ضیا نے لکھا تھا اس کیس میں اسحاق ڈار کے خلاف کوئی ثبوت نہیں مل سکا۔

لیگی رہنما اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پراسیکیوشن میرے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا، یہ ریکارڈ کا حصہ ہے، میرے تمام اثاثہ جات ایف بی آر اور الیکشن کمیشن کے پاس ڈیکلیئرڈ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزارت خارجہ

پاک افغان کشیدگی برقرار؛ پاکستان نے صرف افغانستان کے لوگوں سے تعزیت کی

(پاک صحافت) پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرلیے ہیں، وزارت خارجہ نے ایک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے