نواز شریف

نواز شریف کس طیارے سے پاکستان واپس آئیں گے؟

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی پاکستان روانگی کے لیے خصوصی طیارہ بوئنگ 737 استعمال کیا جائے گا۔ ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق اس خصوصی فلائٹ میں 160 افراد بشمول عملہ سفر کرسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی دبئی سے پاکستان روانگی کے لیے ایئر لائن فلائی دبئی کی فلائٹ FZ4245 بک کرائی گئی ہے۔ دوسری جانب شریف فیملی ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو پروگرام کے مطابق پہلے اسلام آباد ہی پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ شریف فیملی کے مطابق نواز شریف کے طیارے کو قانونی ضروریات کے تحت پہلے اسلام آباد اترنا ہو گا۔ ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف اسلام آباد میں مختصر قیام کے بعد لاہور پہنچیں گے، ان کے دبئی سے پاکستان پہنچنے کے گزشتہ پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے