فواد حسن فواد

میرا نہیں، میرے بھائی کا جنرل باجوہ سے پرانا فیملی تعلق تھا۔ فواد حسن فواد

اسلام آباد (پاک صحافت) فواد حسن فواد کا کہنا ہے کہ میرا نہیں بلکہ میرے بھائی کا جنرل باجوہ سے پرانا فیملی تعلق تھا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے پاس ایسی کوئی شہادت نہیں کہ میرے کیسز میں سابق آرمی چیف کا کوئی کردار تھا۔ ہمارے وکلاء عدالتوں میں نہیں پہنچتے تھے، سب کو معلوم ہے انہیں کیسے روکا جاتا تھا۔

فواد حسن فواد کا مزید کہنا تھا کہ میرے ساتھ جو ہونا تھا ہوچکا اس میں عدلیہ کے لیے بھی سبق ہے، میں نے زندگی میں کبھی نہیں سوچا کہ جس فائل کو ریویو کررہا ہوں اس کے پیچھے کون ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پہلی مرتبہ سول سروس میں لوگوں سے ان کے کام سے متعلق پوچھنا شروع کیا۔ اعظم خان کا میں نے بطور چیئرمین سی ڈی اے انٹرویو کرایا تھا، میری یہ بھی مجبوری تھی، فائل کہیں سے بھی آتی میرٹ پر دیکھتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے