صومالیہ میں وزیراعظم محمد حسین روبلے کی آمد سے ذرا دیر پہلے ایک زور دار بم دھماکے میں 15 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے جبکہ وزير اعظم بال بال بچ گئے۔
فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق صومالیہ میں وزیراعظم محمد حسین روبلے کی آمد سے ذرا دیر پہلے ایک زور دار بم دھماکے میں 15 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے جبکہ وزير اعظم بال بال بچ گئے۔
اطلاعات کے مطابق صومالیہ کے وزیراعظم کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، خوش قسمتی سے محمد حسین روبلے محفوظ رہے تاہم اُن کے 3 محافظوں سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے۔
صومالیہ کے ذرائع نے وزیراعظم پر حملے کی تصدیق کر تے ہوئے بتایا کہ بم دھماکہ وزیراعظم کی آمد سے ذرا دیر قبل ہوا تھا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم محمد حسین روبلے پر حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم الشباب نے قبول کرلی ہے۔