مولانا فضل الرحمن شہبازشریف

مولانا فضل الرحمن کی وزیراعظم شہبازشریف سے اہم ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم شہباز شریف سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پی ٹی آئی و دیگر اتحادیوں کی جانب سے صوبائی اسمبلیوں کو توڑنے سمیت دیگر سیاسی و معاشی امور پر غور کیا گیا۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت معاشی امور پر بھی پوری طرح توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں، قوم کو جلد ریلیف دیا جائے گا۔ ملاقات میں پی ٹی آئی کی سیاسی حکمت عملی کا ہر سطح پر مقابلہ کرنے اور عمران خان کی کسی دھمکی کا اثر نہ لینے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں میں قبل از انتخابات کے مطالبے سمیت کسی بھی دباؤ کو قبول نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بشریٰ بی بی کس حیثیت سے لوگوں میں چیک تقسیم کر رہی ہیں؟ عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے