وسیم اختر

ملک میں جمہوریت اور انصاف کا نام و نشان تک نہیں۔ وسیم اختر

کراچی (پاک صحافت) وسیم اختر کا کہنا ہے کہ اس ملک میں جمہوریت اور انصاف کا دور دور تک نام و نشان نہیں، طاقتور اور صاحب اقتدار افراد عام شہریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے احتجاجی جنرل ورکرز اجلاس سے سابق مئیر وسیم اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل ٹنڈوالہیار میں چھ بیٹیوں کے باپ کو بے دردی سے گولیاں مار کر شہید کردیا گیا۔ عدالتوں کا احترم کرنے والے کوعدالت کے احاطے میں ہی قتل کردیا گیا۔

وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ ایک قوم پرست دہشت گرد لیڈر اسے قتل کرنے پر شاباشی دے رہا تھا، قتل پر احتجاج کرنے والی مائیں بہنوں پر نا اہل کرپٹ پولیس والوں نے سندھ حکومت کی ایما پرلاٹھی چارج کیا، پیپلز پارٹی کی کرپٹ حکومت کے کالے بلدیاتی قانون کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان سراپا احتجاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالے قانون کے تحفظ کیلئے پیپلزپارٹی سندھ میں لسانی فسادات کرانا چاہتی ہے۔ قانون نافذ کرنے والوں کی جانب سے ان غدار، ملک مخالف نعرے لگانے والے، پاکستان نہ کھپے کا نعرہ لگانے والوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جاتی۔

یہ بھی پڑھیں

کنٹینر جلانے کا مقدمہ، حماد اظہر، مراد سعید، اسلم اقبال اشتہاری قرار

لاہور (پاک صحافت) انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی کو کلمہ چوک پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے