شہباز شریف

موقع ملا تو بلوچستان سمیت پورے ملک میں دانش سکولوں کا جال پھیلائیں گے۔ شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمیں موقع ملا تو بلوچستان سمیت پورے ملک میں دانش سکولوں کا جال پھیلائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے بلوچستان کے پارٹی صدر جعفر خان مندوخیل نے ملاقات کی جس کے دوران پارٹی تنظیم امور اور عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق مشاورت کی گئی۔ اس دوران انتخابات کے دوران سیاسی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

شہبازشریف نے ملاقات کے دوران کہا کہ بلوچستان کی ترقی کو پاکستان کی ترقی کا ناگزیر تقاضا سمجھتے ہیں، 16 ماہ کی حکومت میں سب سے زیادہ مرتبہ بلوچستان گیا۔ بلوچستان مستقبل کی معاشی ترقی کا محور ہوگا۔

ملاقات میں خواجہ سعد رفیق ، ایاز صادق اور ملک احمد خان بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے