شیری رحمان

علی موسی اور حکیم بلوچ ان سیٹوں سے جیتے ہیں جو ان کی تھی ہی نہیں۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ علی موسی اور حکیم بلوچ ان سے سیٹوں سے جیتے ہیں جو کہ ان کی تھی ہی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ضمنی انتخابات میں پی پی کے مقابلے میں عمران خان کے دو سیٹوں سے ہارنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے کامیاب امیدواروں کو مبارک باد پیش کی ہے۔

شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سید موسی علی گیلانی کو ملتان سے اور حکیم بلوچ کو کراچی سے عمران خان کو شکست دینے پر مبارک ہو۔ علی موسی اور حکیم بلوچ ان سیٹوں سے جیتے ہیں جو کہ ان کی تھی ہی نہیں۔ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کو مزید فتوحات سمیٹنے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا، گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے