ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں تاریکی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان میں اچانک بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا ملک بھر میں بڑے بڑے شہروں میں تاریکی چھا گئی حکام کا کہنا ہے کہ وہ  فالٹ تلاش کرنے کی کوشش کر رہےہیں۔ این ٹی ڈی سی میں ٹیکنیکل فالٹ آیا ہے  سسٹم کو ری اسٹور کیا جا رہا ہے۔

کراچی، لاہور، اسلام آباد اور کوئٹہ سمیت کئی شہر تاریکی میں ڈوب گئے۔ لاہور میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے بعد کئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے، لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ وہ فالٹ تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ادھر پاکستان کے سب بڑے شہر کراچی میں بھی آدھی رات کو اچانک بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

مزید پڑھیں: کراچی میں عمارت آگ کی لپیٹ میں متعدد زخمی

کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ ، ایم اے جناح روڈ، لیاقت آباد، تین ہٹی، ایف بی ایریا، سرجانی ٹاؤن، بفرزون، ماڈل کالونی، کلفٹن، ملیر، شاہ فیصل کالونی، فیڈرل بی ایریا بلاک پانچ اور چھ میں بھی بجلی غائب ہوگئی۔ اسی طرح شہر قائد کے علاقے ملیر ہالٹ، رفاع عام سوسائٹی، الفلاح اور اطراف کے علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے جبکہ کورنگی، گلشن اقبال بلاک 10A، گلستان جوہر میں بھی بجلی اچانک معطل ہوگئی۔

اس بڑے بریک ڈاؤن کے باعث جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ ادھر کیسکو حکام نے بتایا کہ گڈو سے کوئٹہ آنے والی بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی، جس کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 30 اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ‏عمر ایوب وزیر برائے بجلی اور ان کی پوری ٹیم بجلی ٹرپ ہونے کے ایشو پر کام کر رہی ہے۔سوشل میڈیا کے ایک بیان میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ میری ابھی ابھی ان سے بات ہوئی ہے۔ وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے این ٹی ڈی سی میں ٹیکنیکل فالٹ آیا ہے، سسٹم کو ری اسٹور کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں اچانک بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا جس کے بعد ملک کے کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

دنیا کو امن، دوستی اور بھائی چارے کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ دنیا کو امن، دوستی اور بھائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے