زمینوں پر قبضہ کروانے میں ملوث ہے جبکہ مشکل حالات کے باوجود ریلوے زمین کا قبضہ چھڑایا، ریلوے کے ریونیو میں اضافہ کیا جائے گا۔

ریلوے زمینوں پر قبضہ ہو رہا ہے:  وزیر ریلوے اعظم سواتی

کراچی(پاک صحافت) وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم ریلوے زمینوں سے قبضہ چھڑائیں اور ریلوے کے ریونیو میں اضافہ کریں۔کمپنیاں زمین کو پاکستان کی ترقی کے لئے استعال کریں۔ ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں سے رابطے میں ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ میرا اور ریلوے کے افسران کا قبلہ درست کرنا عوام کا کام ہے، میرا کوئی بزنس پاکستان میں نہیں امریکا میں ہے، پاکستان میں پیسہ لا رہا ہوں، میں نے صرف خانساماں اور ڈرائیور لیا ہوا ہے، دوسرے شہر جانے کے لیے اپنی گاڑیاں اور ڈرائیور استعمال کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں: تجارتی رکاوٹیں دور کی جائیں:پاک افغان تاجروں کا مطالبہ

وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ سندھ پولیس ریلوے زمینوں پر قبضہ کروانے میں ملوث ہے جب کہ مشکلات حالات کے باوجود ریلوے کی زمین سے قبضہ چھڑایا ہے۔ سٹی اسٹیشن کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم خان سواتی نے کہا کہ بہت سی ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں سے رابطہ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  کوشش کر رہے ہیں کہ کمپنیاں زمین کو پاکستان کی ترقی کے لیے استعمال کریں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 11 جنوری کو ازبکستان جاؤں گا، بہت سے معاہدوں پر بات ہوگی، ہماری کوشش ہے کہ ریلوے کے اثاثوں کی مدد سے ادارے کو نقصان سے نکالیں اور ریلوے کے ریونیو میں اضافہ کریں۔

اعظم سواتی نے اپنے حوالے سے کہا کہ میرا اور ریلوے کے افسران کا قبلہ درست کرنا عوام کا کام ہے، میرا کوئی بزنس پاکستان میں نہیں امریکا میں ہے، پاکستان میں پیسہ لا رہا ہوں، میں نے صرف خانساماں اور ڈرائیور لیا ہوا ہے، دوسرے شہر جانے کے لیے اپنی گاڑیاں اور ڈرائیور استعمال کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس میں ریلوے کی بات کریں کوئی سیاسی بات نہیں، میڈیا کا کام قوم کو آگے لے کر جانے کا ہے، ہمارا احتساب میڈیا کے سوا کوئی اور نہیں کر سکتا، میڈیا میں چند پنڈت ہمارے خلاف ہیں، 2 سے ڈھائی ارب کی بجلی چوری ختم کرنے جارہے ہیں، ڈیزل سمیت ہر چیز نگاہ میں ہے کہ کہاں کہاں نقصان ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کچی آبادیوں میں مزدور برے حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں، ریلوے کی زمینوں پر قبضہ ہو رہا ہے، سندھ پولیس ریلوے زمینوں پر قبضہ کروانے میں ملوث ہے جبکہ مشکل حالات کے باوجود ریلوے زمین کا قبضہ چھڑایا، ریلوے کے ریونیو میں اضافہ کیا جائے گا۔

 

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پرحاضری

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے کے دوران ایران کے صدر ابراہیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے