طلال چوہدری

عمران نیازی اور ان کے ترجمان دونوں ہی کی زبان ، ذہنیت اور سوچ گھٹیا ہے، طلال چوہدری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلا ل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران نیازی اور ان کے ترجمان دونوں ہی کی زبان ، ذہنیت اور سوچ گھٹیا ہے۔ سابق وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ جیسا عمران نیازی ویسے اس کے ترجمان ہیں، دونوں کی حرکتیں ہی نہیں بلکہ کردار بھی ملتے جلتے ہیں۔

تفصیلات  کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے شہباز گل کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے پر یونیورسٹی سے نکالے جانے والا عوام کو نکالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ شاہ زیب خانزادہ جیسے پروفیشنل صحافی پر حملہ عمران نیازی اینڈ گھٹیا کمپنی کی گھٹیا ذہنیت ہے۔

واضح رہے کہ  اس سے قبل ڈاکٹر شہباز گل نے پریس کانفنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ خرم دستگیر کے بیان پر اداروں کو ایکشن لینا چاہیے، خرم دستگیر نے فوج کو سیاست اور سازش میں گھسیٹنے کی کوشش کی، خرم دستگیر کے بیان پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے۔عمران خان کو قتل کرنے کیلئے افغانستان سے ہدایات دی گئیں، عمران خان کے قتل کی سازش پر تحقیقات ہونی چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے