اسمارٹ فون

بلیک بیری صارفین کے لئے خوشخبری

ٹورنٹو (پاک صحافت) بلیک بیری فون بنانے والی ٹیکنالوجی کمپنی نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی، کمپنی نے صارفین کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ بلیک بیری کمپنی نے آن ورڈ موبیلٹی اور کینیڈا کی ایف آئی ایچ موبائل کمپنی سے معاہدہ طے کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت کمپنی رواں سال کے ششماہی یعنی جون تک پہلا فائیو جی بلیک بیری اسمارٹ فون متعارف کرادے گی۔ خیال رہے کہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اُن کا فون دیگر کمپنیوں سے مختلف ہوگا کیونکہ یہ ٹچ اسکرین نہیں ہوگا اور کی بورڈ (کی پیڈ) علیحدہ بٹن کی صورت میں دیے جائیں گے۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق  بلیک بیری فون کمپنی کا کہنا ہے کہ فون کو جدید فیچرز اور سہولیات کے ساتھ مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا جبکہ اس کی قیمت بھی مناسب مقرر کی جائے گی تاکہ صارفین انہیں خرید سکیں اور اُن کا رجحان بلیک بیری کی طرف دوبارہ آسکے۔ یاد رہے کہ ہ بلیک بیری نے اپنا اسمارٹ فون 2018 میں متعارف کرایا تھا جو اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم سے لیس تھا اور اس میں بٹن والا کی بورڈ دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ کمپنی کے مطابق فون کی تیاری پر کام شروع کردیا گیا ہے البتہ ابھی تک یہ بات سامنے نہیں آسکی کہ اس کا آپریٹنگ سسٹم کون سا ہوگا البتہ اس بات کا امکان ہے کہ سیکیورٹی کے حوالے سے صارفین اس پر دیگر کے مقابلے میں زیادہ اعتبار کریں گے۔ بلیک بیری کی جانب سے تیار کیا جانے والا یہ اسمارٹ فون شمالی امریکا، یورپ اور ایشیائی ممالک میں رواں سال کے آخر تک دستیاب ہوگا جس کی قیمت کا اعلان کمپنی کی جانب سے بعد میں ہی کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جی میل کا نیا فیچر جو صارفین کے بڑے مسئلے کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ایک نئے طریقے کی آزمائش کی جا رہی ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے