ملکی اداروں کیخلاف فیٹف کو خط لکھنے والے افرادکو قانون کی گرفت میں لانےکا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملکی اداروں کے خلاف فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کو  خط لکھنے پر  وفاقی حکومت نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ کچھ فارماسسٹس کی جانب سے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کو خطوط اور ای میل لکھی گئیں تھیں اور الزام لگایا گیا تھا کہ پاکستانی ادارے منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ افراد  نے فیٹف، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)  اور  ورلڈ بینک کو  ملکی اداروں بالخصوص ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے خلاف خط لکھے تھے جس میں پاکستان پر پابندیاں لگانےکا مطالبہ کیا گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہےکہ غیر ملکی اداروں کو اس قسم کے خطوط لکھنا غداری کے زمرے میں آتا ہے، یہ وہ افراد ہیں جن پر پاکستان میں جعلی ادویات اور بلیک میلنگ کے مقدمات ہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ صحت کے حکام نے کارروائی کے لیے ایف آئی اے  اور انٹیلی جنس ایجنسیوں سے  رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان افراد کے خلاف غداری کے مقدمات قائم کیے جاسکیں۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے