رانا ثناءاللہ

مذاکراتی کمیٹیوں کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹیاں اگر کسی نتیجے پر پہنچ جاتی ہیں تو پھر ان کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکراتی ٹیم جو کچھ منگل کو فائنل کرے گی اس کی حتمی منظوری اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے لینا ہوگی۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے دو اسمبلیاں توڑ کر حماقت کی ہے، صوبائی اسمبلیاں 13 اگست کو اپنی مدت پوری کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگست میں نگران حکومتیں آتی ہیں تو الیکشن اکتوبر میں بنتے ہیں، سندھ اور بلوچستان اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اختیار ہمارے پاس نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

پی ٹی آئی فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کی سیاست کررہی ہے۔ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے