عمران خان

اے این پی کیجانب سے عمران خان اور جنرل فیض حمید کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں مقدمہ درج

پشاور (پاک صحافت) اے این پی نے عمران خان اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں مقدمہ درج کرا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے این پی کی طرف سے پٹیشن میں عمران خان اور فیض حمید پر صوبہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کی آباد کاری میں معاونت سہولت کاری کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں خیبرپختونخوا حکومت، سابق وزیراعلی محمود خان اور بیرسٹر محمد علی سیف کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے بعد شدت پسندوں کی آباد کاری میں عمران خان نے سہولت کاری کی، فیض حمید کی معاونت سے دہشت گردوں کی دوبارہ آباد کاری کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان دہشت گردوں کی دوبارہ آباد کاری کرنے کا اعتراف کئی بار میڈیا پر کرچکے ہیں لہذا عمران خان سمیت تمام ذمہ داروں کے خلاف جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ ملک میں دہشت گردوں کی دوبارہ آباد کاری پر ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیشن تشکیل دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے