وزیراعظم شہبازشریف

مجموعی طور پر 3 کروڑ 30 لاکھ لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 3 کروڑ 30 لاکھ لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، جبکہ ہزاروں لوگ جاں بحق و زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سفارتکاروں اور ہائی کمشنرز کے ساتھ ہونے والی ایک ملاقات میں بتایا ہے کہ ابتدائی تخمینے کے مطابق سیلاب سے جس قدر نقصان ہوچکا ہے، اس کا 2010-11ء کے خوفناک سیلاب سے ہونے والے نقصان کے ساتھ موازنہ کیا جاسکتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کاربن کا اخراج بہت کم ہوتا ہے تاہم ان ممالک کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر رکھا گیا ہے جنہیں موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ خطرات لاحق ہے۔ اس میٹنگ میں آسٹریلیا، کینیڈا، چین، جاپان، کویت، متحدہ عرب امارات، ترکی، جنوبی کوریا، امریکہ، جرمنی، بحرین، یورپی یونین، فرانس، اومان، قطر، برطانیہ اور سعودی عرب کے سینئر سفارتکار اور ہائی کمشنرز موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے