بلاول بھٹو

دنیا میں ایسی کوئی حکومت نہیں جو قدرتی آفت سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ دنیا میں ایسی کوئی حکومت نہیں جو قدرتی آفت سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہو، سب کو مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کرنا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سیلاب سے سب سے زیادہ سندھ متاثر ہوا، لاڑکانہ سے 1800 خاندان بے گھر ہوگئے ہیں۔ متاثرین کو کیمپس پہنچانا، کھانے پینے کی سہولیات فراہم کرنا ابتدائی چیلنج ہے جبکہ ریلیف اور ریسکیو ہماری پہلی ترجیح ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ آگے چل کر ہمیں تباہ ہوئے لوگوں کے گھر، سڑکیں، پل تعمیر کرنے کے بارے میں سوچنا ہوگا، جب بھی ملک میں کوئی زلزلہ یا سیلاب آیا وہاں پورا ملک ایک ہو کر متاثرین کی مدد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخالف حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں وہ کبھی متاثرین کی بحالی اور امدادی کاموں میں دلچسپی نہیں لیتے، خیبرپختونخوا سیلاب سے متاثر ہوا ہے اور آج مخالفین جلسہ جلسہ کھیل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے