لکی مروت، پولیس موبائل پر حملے میں 6 اہکار شہید

لکی مروت (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس موبائل پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا،   ڈی پی اور کے مطابق  حملے میں اے ایس آئی سمیت 6 اہلکار شہید ہو گئے۔ خیال رہے کہ پولیس چوکی عباسہ خٹک کی موبائل پر حملے کا افسوس ناک واقعہ آج صبح پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق موبائل کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ہفتہ وار میلے کی سیکیورٹی کے لیے جا رہی تھی کہ ڈاڈیوالہ کے مقام پر موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے موبائل پر فائرنگ کر دی۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ اس قدر اچانک کیا گیا کہ پولیس اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہ ملا اور اے ایس آئی، موبائل ڈرائیور سمیت 6 اہلکار شہید ہو گئے۔

واضح رہے کہ شہید ہونے والوں میں اے ایس آئی علم دین، کانسٹیبل پرویز، احمد، دل جان، عبداللّٰہ اور محمود شامل ہیں۔ڈی پی او لکی مروت کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے اور پولیس کی مزید نفری علاقے میں پہنچادی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کی فوجی عدالتوں کو فیصلہ سنانے کی اجازت

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے