مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کا عمران خان اور شہزاد اکبر کی گمشدگی کا اشتہار شائع کرنے کا مطالبہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان اور شہزاد اکبر کی گمشدگی کا اشتہار شایع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب اور شہزاد اکبر شہباز شریف کے خلاف جھوٹے الزامات کے ثبوتوں کے صندوق لے کر آج بھی عدالت نہ پہنچ سکے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف نے ڈٹ کر عمران صاحب کے سیاسی انتقام اور جھوٹ کا ملک میں اور بیرون ملک ہر عدالت میں مقابلہ کیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ بشیر میمن نے عمران صاحب کے منہ پر گواہی دی کہ شہباز شریف کے خلاف کیس نہیں بنتا۔

واضح رہے کہ ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نیب کے 58 والیمز نے گواہی دی کی ایک دھیلے کی کرپشن، کک بیک،اختیارات کا ناجائز استعمال نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ 12 ماہ شہباز شریف کو ناحق جیل میں قید کیا لیکن کرپشن نہ ملی اب ایف آئی اے 16 ماہ سے تفتیش مکمل نہیں ہو پا رہی، عمران صاحب 100 سال بھی تفتیش کریں تو کرپشن نہیں ملے گی کیونکہ آپ نے جھوٹ بولا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی

پی ٹی آئی ایک اور 9 مئی کا منصوبہ بنا رہی ہے، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے