احسن اقبال

پی ٹی آئی دور میں کرپشن ایسے بڑھی جیسے خلا میں راکٹ جاتا ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں کرپشن انڈیکس ایسے بڑھا جیسے خلا میں راکٹ جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں گورننس انوویشن لیب کے افتتاح پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ یہ سہولت 2018 میں تیار کی تھی لیکن حکومت کی تبدیلی سے منصوبہ رہ گیا۔ جس حکومت نے سب سے زیادہ شفافیت قائم کی اسے چور ڈاکو کہا گیا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ڈیلی میل نے وزیراعظم کی کردار کشی کی، اب انہوں نے معافی مانگی ہے، ڈیلی میل کو سہولت پچھلی حکومت نے فراہم کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی مینجمنٹ کو درست کرلیں تو دوسرے ملکوں کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں، شفافیت کو نافذ کرنے میں زیادہ مستقل مزاجی سے کام کا اعادہ کرنا چاہیے۔ آج ہم شدید مالی بحران کا شکار ہیں، بین الاقوامی سرمایہ کار بھی پاکستان سے دور ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے