مسلم لیگ ن پارلیمانی بورڈ

ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کا 11واں اجلاس، بہاولپور ڈویژن کے امیدواروں کے انٹرویو

لاہور (پاک صحافت) عام انتخابات میں امیدواروں میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلیےمسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا آج 11واں اجلاس ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق (ن) لیگ نے اپنے انتخابی امیدواروں کو ٹکٹیں دینے کی حتمی تجاویز پر غور کیا، پارلیمانی بورڈ کے گیارہویں اجلاس میں پارٹی قائد نے بہاولپور ڈویژن کے 3 اضلاع بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان کے امیدواروں کے انٹرویوز کئے۔ پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے اجلاس کی صدارت قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف نے مشترکہ طور پر کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بہاولپور ڈویژن سے قومی اسمبلی کی مجموعی طور پر کل 15 اور صوبائی اسمبلی کی 31 نشستوں کے لئے انٹرویو کئے گئے، ایم این ایز کے لئے ضلع بہاولنگر کی 4، ضلع بہاولپور کی 5 اور ضلع رحیم یار خان کی 6 جبکہ ایم پی ایز کےلئے ضلع بہاولنگر کی 8، ضلع بہاولپور کی 10 ور ضلع رحیم یار خان کی 13 نشستوں کے لئے انٹرویوز کیے گئے۔

اجلاس میں مریم نواز اور مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااءللہ سمیت دیگر سینئر رہنما بھی شریک ہوئے، پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں (ن) لیگ کے امیدواروں سے پارٹی وابستگی، حلقے میں مقبولیت سمیت مختلف سوالات پوچھے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے