ہائی کورٹ لاہور

لاہور ہائی کورٹ پی ٹی آئی حکومت پر برہم

لاہور (پاک صحافت) لاہو ہائی کارٹ نے رمضان بازاروں میں لگنی والی لمبی قطاروں سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر شدید برہمی کا اظہارکیا ، عدالت کا کہنا ہے کہ لوگوں کی لائنیں لگوائی جا رہی ہیں اور شناختی کارڈ مانگے جا رہے ہیں، یہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان بازاروں میں چینی خریداروں کی لمبی قطاروں سے متعلق کیس کے دوران لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ قیمتیں کنٹرول کرنا حکومت کا کام ہے۔  خیال رہے کہ کیس کی سماعت دوران عدالت نے قیمت کنٹرول کرنے اور چینی کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے سیکرٹریز کو مہلت دے دی۔

واضح رہے کہ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کہا کہ یہ عام ہے، جب کہیں سیل لگتی ہے تو قطاریں بھی لگتی ہیں۔ یورپ کی سیل اور رمضان بازاروں کی لائنوں کا موازنہ کرنے پر عدالت نے سرکاری  وکیل پر برہمی اظہار کیا۔ عدالت عالیہ کاکہنا تھا کہ یورپ میں جو سیل لگتی ہےکیا وہ بنیادی ضرورت پر لگتی ہے؟

یہ بھی پڑھیں

علی پرویز ملک

علی پرویز ملک نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے رہنما علی پرویز ملک نے وزیر مملکت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے