فواد چوہدری

لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی گرفتاری کو قانونی قرار دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی حراست کو قانونی قرار دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے لاہور ہائیکوٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ فواد چوہدری کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا لہذا عدالت فواد چوہدری کو بازیاب کروائے، عدالت نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد اور آئی جی پنجاب کو چھ بجے تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

آئی جی پنجاب نے عدالت میں پیش ہو کر موقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری پنجاب پولیس کی تحویل میں نہیں ہیں انہیں اسلام آباد پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا ہے۔ جس کے بعد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ ان کے پاس حبس بے جا کا کیس تھا لیکن عدالت میں ایف آئی آر پیش کردی گئی ہے اس لیے یہ حبس بے جا نہیں، یہ کیس پہلے قابل سماعت تھا لیکن اب قابل سماعت نہیں رہا۔ عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ اگر فواد چوہدری کی رہائی چاہتے ہیں تو اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے