وقار مہدی

عمران حکومت کی کوشش رہی کہ حکومت گئی تو ملک میں مارشل لاء آجائے، وقار مہدی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مہدی نے کہا ہے کہ  عمران حکومت کی کوشش تھی کہ حکومت گرنے کی صورت میں مارشل لاء آجائے۔  وقار مہدی نے کہا کہ جب اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہوئی تو ان کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مہدی نے جار ی بیان میں  پی ٹی آئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ  یہ لوگوں کو بیوقوف نہیں بنا سکتے۔ وقار مہدی نے یہ بھی کہاکہ اب ان کے لیے کبھی امپائر کی انگلی نہیں اٹھے گی، اب فیصلہ عوامی رائے سے ہوگا۔

واضح رہے کہ وقار مہدی نے جاری بیان میں مزید کہا کہ  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول  بھٹو زراری نے جمہوری طریقہ کار سے عمران حکومت کو ہٹایا۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی   والے جو معاشی صورتحال  چھوڑ گئے ہیں اسے سنبھالنا مشکل ہے۔ انہوں نے مزید  کہا کہ کوشش ہے کہ آنے والے بجٹ میں غریب عوام پر بوجھ نا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے