خواجہ آصف

ہماری سیاست میں کہیں بھی انتقام کا لفظ موجود نہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہماری سیاست میں کہیں بھی انتقام کا لفظ موجود نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے گھر پولیس کارروائی سے متعلق کہا کہ انتظامیہ اور پولیس نے جو کیا وہ باعث ندامت ہے۔ عثمان ڈار کی والدہ میری بہن ہیں، سوچ نہیں سکتا تھا ان کے ساتھ ایسا رویہ ہوگا۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ذاتی طور پر شرمندہ ہوں اور جتنی بھی مذمت کی جائے ان چیزوں کی وہ کم ہے۔ جن فیملیز کا تقدس پامال ہوا، میں معافی مانگتا ہوں، ذاتیات پر مبنی سیاست نہیں کرتا، اگر ہمارے ساتھ کچھ ہوا ہے تو بھی ہمیں حق نہیں کہ مخالفین کے ساتھ اس طرح رویہ رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس کا کچھ نہیں جاتا، میرے لیے باعث شرم ہے، جن خواتین کی عزت پامال ہوئی، ان کے گھروں پر جاکر معافی مانگنے کیلئے تیار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے