مریم اورنگزیب

قوم عمران خان کو مسلط کرنے کے نتائج بھگت رہی۔ مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ قوم عمران خان کو مسلط کرنے کے نتائج بھگت رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو بجلی کے جو مہنگے بل موصول ہو رہے ہیں وہ عمران خان کو جبری طور پر مسلط کرنے کا نتیجہ ہیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ قوم کو ان سب کرداروں کو آج کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہئے۔ پاکستان آئی ایم ایف کو خیر باد کہنے کے بعد آئی ایم ایف گیا، معاہدے کی خلاف ورزی کر کے ڈیفالٹ کے کنارے پہنچایا گیا۔ معاشی تباہی ہوئی اور مہنگائی نے غریبوں کا جینا حرام کیا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے دور میں آٹے، گھی اور چینی مہنگی نہیں ہوئیں۔ سستی روٹی تھی، معاشی ترقی 6.1 فیصد تھی، سی پیک آیا، دہشت گردی ختم ہوئی۔ قوم کو بل جلاتے ہوئے یہ سوال ضرور کرنا چاہئے کہ ترقی کے سفر کو کس نے جلایا۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

آج 10 دہشتگردوں کا خاتمہ ہوا، اس ناسور کو جلد جڑ سے ختم کیا جائے گا، وزیرِ اعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آج 10 دہشت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے