شہلا رضا

پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ قریب ہے۔ شہلا رضا

کراچی (پاک صحافت) شہلا رضا کا کہنا ہے کہ حالات سے معلوم ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ قریب ہے۔ زبردستی کے معاملات زیادہ دیر نہیں چل سکتے اب تو استعفوں پہ استعفے دئے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اندرونی مسائل حد سے زیادہ بگڑ گئے ہیں۔ زبردستی کی شادی سے گھر زیادہ دن نہیں چلتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کا حال اتنا بگڑا ہوا ہے، مستقبل کیا ہوگا؟ عمران خان کے مہمان اداکار اب استعفے دے رہے ہیں۔

شہلا رضا کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں ہمارا مسئلہ یہی تھا کہ دو تین لوگ فیصلے کرکے سب پر نہ تھوپیں، جن کے اسمبلی میں سٹیک نہیں کیا وہ ہمیں ڈاریکٹ کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے