شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف کا شاہ بحرین سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف اور بحرین کے شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے شاہ بحرین کو 9 جنوری کو جینیوا میں ہونے والی موسمیات کانفرنس سے متعلق آگاہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے شاہ بحرین سے اعلی کے سطح وفد کے ساتھ کانفرنس میں شرکت کی درخواست کی۔ اس موقع پر شاہ بحرین نے سیلاب کے بعد بحالی اور تعمیر نو کے کاموں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے دوستانہ اور تاریخی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ دوران گفتگو دونوں رہنماوں نے کثیرالجہتی فورمز پر قریبی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ شاہ بحرین نے پاکستان سے دوطرفہ تعلقات مزید گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام امور پر مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے